اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع نے وقار خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوا۔

خیال رہےکہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے وقار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں