آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پولیو اور کورونا کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ٹیلی فونک گفتگو میں بل گیٹس نے قومی انسداد پولیو مہم کو چلانے اور رسائی کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی حمایت اور کوششوں کی تعریف کی۔

جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا کہ یہ ایک قومی عمل ہے جس کا سہرا اس عمل میں شریک تمام افراد کو جاتا ہے، بل گیٹس نے رکاوٹوں کے باوجود کورونا کے خلاف کامیابی پر بھی پاکستان کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کورونا کےخلاف کامیابی کو ایک حقیقی قوم کا ردعمل قرار دیا جس کے لیے این سی او سی نے ایک میکنزم کے ذریعے میسر ذرائع کو بہتر استعمال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیک کام کے لیے بل گیٹس کی کاوشوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں