خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20 سے زائد بیکریاں سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے کریک ڈاؤن میں 20 سے زائد بیکریاں سیل کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیاں مخلتف شہروں میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 20 سے زائد بیکریاں سیل اور متعدد پر جرمانے کردیے گئے ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ خوازہ خیلہ سوات میں کپڑوں کا رنگ استعمال کرنے، ناقص صفائی پر 5 بیکری یونٹس سیل کردیے گئے ہیں۔

سوات میں بیکری یونٹس سے سیکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں تلف کرکے جرمانے عائد کردیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ہنگو ٹل میں بیکری یونٹ سے 1300 کلو غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کرکے یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

بنوں کے مختلف علاقوں میں بھی نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر چار بیکری یونٹ سیل کردیے گئے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں 3بیکری یونٹس سیل کرکے ہری پور میں 500 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کرلی گئی ہیں.

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ایبٹ آباد، پارہ چنار میں بھی غیر معیاری بیکری پراڈکٹس پر 2،2 بیکری یونٹ سیل کردیے گئے ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے مزید بتایا کہ لوئر دیر لال قلعہ میں بیکری سے مضر صحت مٹھائیاں برآمد کرکے یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں