ڈالر کی قیمت میں پھر کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 185.87 سے کم ہو کر 185.63 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی کے بعد گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں