ہیلتھ کارڈ کو ہم بند نہیں کررہے، قادر پٹیل

قادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کو ہم بند نہیں کررہے۔

وفاقی وزیر برائے صحت قادر پٹیل نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں سے تعلق ہمیشہ رہے گا، سیاسی اتار چڑھاؤ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خٹک کو وزیر دفاع بنایا گیا ہم نے اعتراض نہیں کیا، میری وزارت انتظامی امور دیکھنا ہے، میں نے کب کہا کہ میں سرجری کرونگا۔

قادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جب ایک چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے وہ کم نہیں ہوتی ہے، یہ ایک چیلنج ہے اس سے نمٹنے کی ہم جلد حکمت عملی لائیں گے، ادویات میں اضافے کی سمری میرے پاس آئی تھی میں نے منع کیا، یہ کابینہ منظور کرتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے صحت نے کہا کہ ہم حسد، بغض اور کینہ لیکر کسی کے پیچھے نہیں پڑھتے ہیں، ہیلتھ کارڈ کو ہم بند نہیں کررہے، اس میں خامیاں بہت ہیں، یہ امیر ترین انسان کے پاس بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تین اسپتالوں پر کہتی رہی ہمارے ہیں، بلاول بھٹو خود اس کو دیکھ رہے ہیں، ہمارے مخالفین بھی اس بات کو مانتے ہیں، میرے پاس حیات آباد اسپتال کی سب سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔

قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کسی صوبے کی صورتحال بہتر نہیں ہے لیکن ہمارا صوبہ باقیوں سے بہتر ہے، انہوں نے ویڈیو آنے سے پہلے ہی دفاع شروع کردیا، ان کو معلوم ہے یہ ویڈیو آنی ہے تو بہت گندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں