جمہوریہ فجی نے امریکا کی درخواست پر روس کا لگژری بحری جہاز قبضے میں لے لیا

جمہوریہ فجی نے امریکا کی درخواست پر روس کا لگژری بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق تین سو اڑتالیس فٹ طویل لگژری جہاز کی قیمت تین سو ملین ڈالر ہے اور یہ اٹھارہ دن کی مسافت کے بعد میکسیکو سے فجی پہنچا تھا۔
یوکرین جنگ کے پیش نظر دیگر ممالک بھی روسی امراء کے بنگلے اور جہاز قبضے میں لے چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایف بی آئی اور فجی حکام کے تعاون سے قبضے میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں