پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں سال 662 فیکٹریوں کی چیکنگ کی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں سال 662 فیکٹریوں کی چیکنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 150 کو جرمانے عائد کیے گئے، ناقص انتظامات پر 2 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی، معمولی نقائص پر 410 فیکٹریوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

زنگ آلود سانچوں کے استعمال، آر اور پلانٹس کی عدم موجودگی پر جرمانے عائد کیے گئے، پانی کی تجزیاتی رپورٹ اور ملازمین کے میڈیکلز نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔
واضح رہے کہ بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروانے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں