سیاسی صورتحال، پیپلزپارٹی نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھر میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر جلسوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے اتوار کو جلسہ ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ گلسے سے پی پی پی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کے دوران عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کیا تھا اور جب یہ مارچ اسلام آباد پہنچا تو ان کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ہے اورعدلیہ اور اسٹبلشمنٹ نے آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے محب وطن کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، عمران خان نااہلی سےبچنےکیلئے عوام کو ٹرک کی بتی کےپیچھےلگانا چاہتےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی نظر میں 70 فیصد ووٹرز نےجن کو ووٹ دیا وہ غدار ہے جبکہ ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں