فواد چوہدری نے مریم نوازکے بیان پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نوازنے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، شہباز شریف کے کل دو بیانات سامنے آئے، شہبازشریف نے کہا عمران خان کی تقریر پرکیس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا مریم نوازکی باتوں کوسنجیدہ نہیں لینا چاہیے، شہبازشریف نے درست کہا مریم کی کسی بات کوسنجیدہ نہ لیں، مریم نوازکے خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ آیا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آرنے کل واضح کہا فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، عمران خان نے اپنی تقریرمیں کسی کا نام نہیں لیا، عمران خان نے اداروں کو بچانےکی کوشش کی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ لیگی جلسوں میں اعلیٰ قیادت کوپلاننگ کےتحت تقسیم کرنیکی کوشش ہو رہی ہے، ڈاکٹررضوان نے ثبوت کی بنیاد پرکیس بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیسہ پاکستان سے باہرگیا اورباہرسے دوبارہ پاکستان آیا، ایسے لوگوں کے نام سے پیسے آئے جن کا پاسپورٹ ہی نہیں تھا، ڈاکٹررضوان کے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود تھے، ڈاکٹررضوان نے دلیری سے ٹی ٹی کیس کی تحقیقات کیں۔