منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کا وزیراعظم اور دیگر کیخلاف ٹرائل نہ کرنیکا فیصلہ

ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان کو 14 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کو سماعت کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی۔

سپیشل پراسکیوٹر کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا، ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں