شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال: وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج متحدہ عرب امارات پہنچیں گے اور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج لندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے ، جہاں وہ ولی عہد شیخ محمدبن زید سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنےوالد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا، انھوں نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ نے اپنے والد کے وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا، مرحوم عوام سے رابطے میں رہتے تھے، وہ ا علیٰ تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے۔
انہوں نے اپنے اقتدار کوملک اور عوام کےلیےوقف رکھا، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کے بلند درجات اور یواے ای کےعوام کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں