سیالکوٹ واقعہ: عمران خان کا نوٹس، اہم قائدین کو فوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت

سیالکوٹ واقعے پر عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کے اہم قائدین کو فوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمیں پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر شفقت محمود، فواد چودھری اور دیگر رہنماء سیالکوٹ چلے گئے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن جانے سے پہلے پالیسی کوئی اور تھی، پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے، ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا، کارکن پر امن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں لیکن جلسہ ضرور کرنا ہے، حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی، کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو بگاڑنا نہیں چاہتے، عمران خان کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی، جلسہ سے متعلق انتظامیہ سے کئی دنوں سے بات ہو رہی تھی، ہفتہ 10 دن پہلے انتظامیہ کہاں تھی ؟ کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کیلئے تیار ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں