وزیراعظم کا بڑھتے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اور بڑھتے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے زیرصدارت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائراور کرنسی ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں شہباز شریف نے گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو صورتحال کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے، ہنگامی بنیادوں پر موثر اور قابل عمل پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں