کاروباری دن کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن ہی شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے جبکہ دن کا آغاز ہی 367 پوائنٹس کی کمی سے ہوا۔
گذشتہ ہفتہ کے آخری روز انڈٰیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آج 100 انڈیکس 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی سے 42 ہزار 424 پر ٹریڈ کررہا ہے.

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

دوسری جانب ڈالر کی بھی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید 47 پیسے مہنگا ہوکر 193 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت بھی ڈالر کو مستحکم رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے جبکہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں