شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16۔ 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد کمانڈر رشید عرگ جابر اور دہشت گرد عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی وارداتوں میں سرگرمی سے ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں