حکومت ملک میں مالیاتی اصلاحات لانے میں پرعزم ہے، عائشہ غوث پاشا

عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مالیاتی اصلاحات لانے میں پرعزم ہے۔

وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیرمملکت کوڈویلپمنٹ پالیسی فنانسنگ اوررائز ٹو پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی بینک کی معاونت سے دونوں پروگرام ملک میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات کے عمل کوآگے بڑھانے کیلئے شروع کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے کردار کوسراہاتے ہوئے کہا کہ ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں عالمی بینک کاکردارقابل تعریف ہے۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے عالمی بینک کی ٹیم کو رائز ٹوپروگرام کیلئے پیشگی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پروگرام کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت ملک میں مالیاتی اصلاحات لانے میں پرعزم ہے۔

وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ حکومت کلی معیشت کے استحکام، مالیاتی لچک اورمعیشت کی تیزتربحالی کیلئے اصلاحات لارہی ہے، پیشگی اقدامات سے متعلق زیرالتوا امور پر صوبوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں