پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب فائرنگ سے حساس ادارے کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار سمیت ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ایک اہلکار نجیب شہید جبکہ دوسرا اہلکار امان اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جنید بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
نامعلوم کار سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔