وزیر اعظم ملک بھر میں لوڈشیڈنگ پر پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر برہم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مسلسل لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر برہمی کا اظہار کیا ہےْ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے استفسار کیا کہ پاور پلانٹس چلنے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے، پاور ڈویژن بجلی کی پیداوار، طلب اور لوڈشیڈنگ بارے حقائق بتائے۔

وزیراعظم کا خرم دستگیر، مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بجلی ضرورت سے زیادہ ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں دلا سکتے تو یہ افسوسناک ہے۔

زرائع کے مطابق شہباز شریف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا حکم دیا جبکہ الٹا لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں