بلوچستان : کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو، تیز ہوا کے سبب مشکلات درپیش

بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کوہ سلیمان میں چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ کو آج تیرہواں روز ہے، تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آگ بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔

سیکرٹری جنگلات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق آگ سے جنگلات کا تقریبا ً 35 فیصد حصہ متاثر ہو چکا ہے، امدادی کارروائیوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج، ایف سی اور مقامی رضاکار شریک ہیں، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں