منکی پاکس کا خطرہ ، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

کورونا کے بعد نئے وائرس نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے کیسز اب تک 11 ممالک میں سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان پر بھی اس بیماری کے منڈلاتے خطرے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس سےمتعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ادارہ قومی صحت نے وفاقی اور صوبائی حکام صحت کو منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سے متعلق ہائی الرٹ کر دیا ہے جس کے پیش نظر ملک کے تمام داخلی راستوں اور ائیرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ماہرین نے ملک بھرکے بڑے سرکاری و نجی اسپتالوں کوبھی آئسولیشن وارڈقائم کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسپتالوں میں موجود طبی عملے کو منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں سے احتیاط سے پیش آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق منکی پاکس وائرس جانوروں سے جانوروں اور اب انسانوں میں منتقل ہوگیا ہے جب کہ دنیا میں منکی پاکس کے 92 کنفرم اور 28 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس متاثرہ شخص کو ہاتھ لگانےاور دانوں کی رطوبت لگنے سے پھیلتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں