اسلام آباد میں حالات معمول پر آنے لگے، وزیراعظم کا ریڈ زون کا دورہ، اہلکاروں کی تعریف

اسلام آباد کے ریڈ زون میں حالات معمول پر آنے لگے ، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک سے منتشر ہو گئے، کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا بھی گھروں کو واپس چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کے دورے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کی اور لانگ مارچ کے دوران فرائض کی جانفشانی سے انجام دہی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ بہتر انداز میں ڈیوٹی نبھانے پر اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آئین وقانون کےراستےپرچلیں گےتوملک آگےبڑھےگا۔ اہلکاروں نےعوام کی جان ومال کےتحفظ کافریضہ بخوبی سرانجام دیا۔ شہباز شریف نے کار کہ ہم نے انتشار اور تقسیم کو ختم کرنا ہے، قوم کو جو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی اس کو روکنا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں حالات معمول پرآنےلگے ہیں، دیگرصوبوں سےمنگوائی گئی سکیورٹی فورسزکو واپس سندھ اورپنجاب بھجوا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک سے منتشر ہو چکے ہیں۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا بھی ختم کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں