پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا ، پی سی بی سیریز کی منتقلی کا باقاعدہ اعلان آج کو شام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کو راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کی منتقلی کا باقاعدہ اعلان آج کو شام کرے گا، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کے لیے 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی، پنجاب حکومت کی جانب سے دونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں