چیئرمین نیب کی تقرری، قمرالزماں، فواد حسن فواد اور بشیر میمن کے نام سامنے آ گئے

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت شروع کر دی گئی،اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کےلیے ابتدائی طور پرتین ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے کسی ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد ،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہیں۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں پر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے مطابق دو جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے تاہم تاحال کسی نام پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں