پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافے کا فیصلہ

پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے کرایوں میں 10 سے 20 فی صد اضافے کرنے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کا کرایہ نہ بڑھایا گیا تو خسارے میں اضافہ ہوگا اور آپریشن جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی گزشتہ روز 20 فیصد اضافہ کردیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں