امیتابھ بچن کے ہمشکل شہری کی دنگ کر دینے والی ویڈیوز وائرل

متعدد بھارتی اداکاراؤں کے بعد اب بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ہمشکل کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں کی حیرت کی انتہا ہی نہ رہی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ششی کانت نامی شخص کا تعلق بھارت کے شہر پونے سے ہے جو پیشے کے لحاظ سے ایک پروفیسر ہیں تاہم شکل امیتابھ بچن جیسی ہونے کے سبب سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت میں خاصہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ویڈیوز میں ششی کانت بالکل امیتابھ جیسا اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جسے دیکھ کر کوئی بھی شخص دھوکا کھا سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ششی کانت ناصرف امیتابھ بچن کی طرح دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کی چال ڈھال بھی بالکل اداکار جیسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں