عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج عمران خان کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، پرویز خٹک ،شاہ فرمان و دیگر قائدین شرکت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے کے بعد ہوگا جس میں میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، پرویز خٹک ،شاہ فرمان و دیگر قائدین شرکت کریں گے اور اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کو دی گئی 6 دن کی ڈیڈ لائن پرغور ہوگا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں دوبارہ مارچ سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ تحریک انصاف کور کی کمیٹی اجلاس 2 بجے کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں