تحریک انصاف کو درپیش چیلنجز، پارٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب

پنجاب میں سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کے چیلنجز اور لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد تحریک انصاف کا بڑا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا، شاہ محمود قریشی پنجاب بھر کی تنظیمی قیادت سے خطاب کریں گے۔

پارٹی کا غیر معمولی نوعیت کا اجلاس رات آٹھ بجے پارٹی کے صوبائی آفس میں ہو گا، پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب اور لانگ مارچ کی ناکامی اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی، شاہ محمود قریشی پنجاب بھر کے پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب ایڈوائزی کونسل اور پنجاب کے صوبائی عہدیدار شرکت کریں گے ، صوبہ بھر کے ضلعی صدور اورجنرل سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پنجاب کے سیاسی معاملات کا ٹاسک ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی کا پنجاب کی تنظیمی قیادت سے پہلا اجلاس ہو گا، عمران خان نے پشاور کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے سیاسی معاملات کا ٹاسک شاہ محمود قریشی کو دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں