وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے جبکہ کمیٹی ممبران میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وفاقی وزیر شازیہ مری کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اسرار ترین، سینیٹر فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سینئر قانون دانوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ غور کے لیے کابینہ کو بھجوائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں