لاہور: پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھالیا

لاہور:پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے آج پہلے مرحلے میں گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال ، سردار اویس خان لغاری، ملک محمد احمد خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب نےحمزہ شہباز نے صوبائی وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت ہمارا مشن ہے ،نئے جذبے سے آگے بڑھیں گے جبکہ عوام کے مسائل کا فوری حل ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں