، ندا کا مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار “جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی

مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنے ایک مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا۔
اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی عوامی مقام پر موجود ہیں اور ان کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ندا کے ساتھ کھڑا کچھ بات کررہا ہوتا ہے کہ اتنے میں وہ آگے کی جانب بڑھتی ہیں، پیچھے سے انہیں آواز دی جاتی ہے اور تصویر لینے کا کہا جاتا ہے۔

تاہم ندا رکے بغیر فوراً ہی پیچھے کی جانب مڑ کر تصویر لینے سے انکار کردیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ ‘میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی۔’
ندا یاسر کی وائرل ویڈیو پر جہاں چند سوشل میڈیا صارفین سخت تنقید کررہے ہیں جب کہ میزبان کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کے مداح کا کہنا ہے کہ یاسر نواز کو یہ پسند نہیں جس کا ذکر ندا پہلے کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں