وزیراعظم شہبازشریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے وَن آن وَن ملاقات ہوگی جبکہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ذرائع ابلاغ سے مشترکہ خطاب بھی کریں گے اس کے علاوہ معروف ترک کمپنیوں کے سربراہ بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں