امپورٹڈ حکومت کیخلاف جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں: عمران خان

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، طاقتور خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے، امپورٹڈ حکومت کیخلاف جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا، 30 سال سے جرم کرنیوالے آج اوپر آ کر بیٹھ گئے، حق کے راستے پر چلتے ہیں تو بات ذات سے بہت آگے نکل جاتی ہے، ان چوروں کیساتھ کبھی نہ کبھی جنگ لڑنی پڑے گی، جس طرح ظلم کر کے شیلنگ کی گئی یہ جنرل ڈائر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، راناثنا نے ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کوقتل کیا، ڈرپوک شخص کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا، پاکستان کے 62 سالوں میں 30 سال فوج نے اور 30سال ان دو خاندانوں نےحکومت کی، انصاف کی ضرورت تو کمزور کو ہے، طاقتور تو خود قانون سے بالاتر ہے، ہم ان لوگوں کو شکست دیں گے تو پاکستان اوپر چلا جائے گا،

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے رولنگ لے رہے ہیں، سپریم کورٹ رولنگ کے بعد ہم بہتر تیاری اور بہتر طریقے سے نکلیں گے، کیا سپریم کورٹ ایسے مجرموں کو اجازت دے سکتی ہے کہ لوگوں پر شیل برسائے، میڈیا نے 25 مئی کو مشکل وقت میں کوریج کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں