عمران خان آخر دن تک سمجھتے رہے کہ عدم اعتماد نہیں آرہی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان آخر دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔

جیو نیوز پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس رات ایم کیو ایم اور باپ پارٹی تحریک انصاف کو چھوڑ کر چلی گئی تومیں سمجھ گیا تھا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے اور ہم جارہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ باپ اور ایم کیو ایم کے چھوڑ کر جانے کے بعد اُسی دن میں نے گھر خالی کرلیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا دنیا کی کوئی طاقت اس حکومت کو نہیں بچا سکتی، یہ جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں