کراچی میں ایک اورخوفناک آتشزدگی، ساڑھے 3 گھنٹے بعد بھی آگ بے قابو

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر سٹور میں آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے سبب ساڑھے 3 گھنٹے بعد بھی نہ بجھایا جا سکا۔

فائر بریگیڈ کی تیرہ گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جن میں پاک بحریہ کی آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں، حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے مطابق عمارت میں بنے فلیٹس میں مقیم افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ چیف فائر افسر کا کہناہے کہ بلڈنگ کے پچھلے حصے سے احتیاطی طور پر دیوار توڑی جارہی ہے۔ آگ کے شعلوں تک پہنچ چکے ہیں جلد قابو پالیں گے تاہم حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے متاثرہ مقام پر پہنچ گئے ،ضلعی انتظامیہ نے مرتضیٰ وہاب کو سپر سٹور کا معائنہ کروایا،ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے آگ پر جلدازجلد قابو پانے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں