الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتیس جولائی کو ہونگے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی تیرہ سے سولہ جون تک جمع کراسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بیس سے بائیس جون تک کی جائے گی، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک اسلام آباد میں نئے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کے اعلان پر پابندی ہو گی۔