ندا نے مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی

معروف میزبان ندا یاسر نے مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک مقام پر لوگوں کے ہجوم میں دیکھا گیا تھا۔
اس ویڈیو میں ایک شخص نے ندا کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ ‘میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی‘۔

اب اس حوالے سے ندا کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ میرا اصول ہے کہ میں مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتی، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے بہت سی اداکاراؤں کی تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر مرد مداحوں کے ساتھ دیکھی ہیں جن کے کیپشن میں درج ہوتا ہے ’میری دوست سے ملیے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہیں لیتی، میں خواتین اور فیملیز کے ساتھ تصاویر بنوالیتی ہوں لیکن مرد حضرات کے ساتھ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں