شمالی وزیرستان :امن دشمنوں کا ایک اور بزدلانہ وار، چوکی پر حملہ، سپاہی شہید

امن دشمنوں کا ایک اور بزدلانہ وار، دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سپاہی حامد علی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا۔

دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے سپاہی حامد علی دھرتی پر قربان ہو گئے۔ شہید سپاہی حامد علی کی عمر 28 سال اور تعلق سرگودھا سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں