وزیراعلی سندھ کا وزراء اور افسروں کا پٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پٹرول کی کھپت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا، وزیراعلی سندھ نے پیٹرول کا 40 فیصد کوٹہ کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے مجھ سمیت تمام وزرا، سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کم کردیا ہے، 40 فیصد پیٹرول کوٹے کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں ہیں، پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نھیں پڑنا چاہیے، خزانے پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں