خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ علاقے میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے۔
سوات میں کبل کے علاقے سیگرام، تحصیل بری کوٹ کےعلاقے ابالا، چارباغ کے علاقے کوٹ اور پٹھانے سمیت ملحقہ علاقوں کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ لوئر دیر کے پہاڑوں کےجنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے کے لیے انتظامیہ،مقامی افراد اور پاک فوج کے جوان مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں