ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کےدرمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے ، ایم کیوایم نے 3 ڈی ایم سیزکے ایڈمنسٹریٹرمرضی سے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابطق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی معاملات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔

ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنما معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔
ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر لگانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا ، ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے کراچی میں تین ڈی ایم سیز میں اپنے ایڈ منسٹریٹر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو معاملات کے فوری حل کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم کوبلدیاتی اداروں میں حصہ دینےاور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایم کیوایم نے بلدیاتی اداروں میں انتظامی عہدوں کیلئے نئے مطالبات رکھ دیے ، ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ 3 اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر شپ مانگ لی ہے جبکہ سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا بھی مطالبہ کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ جس پر بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو ایم کیوایم کیساتھ ملاقات اور معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں