کرن جوہر کی سالگرہ میں شریک 55 مہمان کورونا کا شکار

کرن جوہر کی 25 مئی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں شریک 55 مہمانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سالگرہ میں شریک مہمانوں نے کورونا ٹیسٹ کو خفیہ رکھا ہے تاہم دعویٰ کیا جا رہا ہے ہے کہ 50 سے 55 مہمانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گزشتہ روز ہی کارتک آریان کو دوبارہ کورونا ہوگیا وہ خود تو کرن جوہر کی پارٹی میں نہیں تھے لیکن انھیں یہ وائرس پارٹی میں موجود ان کی ہیروئن سے لگا۔

اگرچہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں نے خود سے اس کا اظہار نہیں کیا لیکن رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریب کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں میں بالی ووڈ کے کئی سرکردہ اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تقریب میں سلمان خان، عامر خان، اور سیف علی خان کے ساتھ ساتھ ہریتھک روشن، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی بھی شریک تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں