عمران خان کا منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے، منحرف ارکان کو انتخاب میں ناکام بنانے کے لئے عمران خان خود میدان میں آئیں گے۔

تحریک انصاف کی متعلقہ تنظیموں نے عمران خان کو منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسوں سے خطاب کی دعوت دیدی ہے، عمران خان پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے اجتماعات سے خطاب کریں گے، منحرف ارکان کے حلقوں میں پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر بھی عمران خان خود امیدواروں کے انٹرویو کررہے ہیں۔

صوبائی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات میں تجویز کئے جانے والے تین تین امیدوارں سے عمران خان انٹرویو کررہے ہیں، پارٹی کے مرکزی رہنماوں کو بھی منحرف ارکان کے ضمنی انتخابات میں مہم کے لئے ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ، اہم مرکزی رہنماوں کو مختلف انتخابی حلقوں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں