ویڈیو: بھارتی نیوز چینل پر اچانک پاکستان کا جھنڈا نمودار، نعتِ رسول ﷺ چل پڑی

بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران نعتِ رسول ﷺ چل پڑی اور پاکستان کا جھنڈا نمودار ہو گیا۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نظر آیا اور پھر ’نعتِ رسول ﷺ‘ چلنے لگی۔

پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیے’۔
ساتھ ہی نیچے درج تھا کہ ‘اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے’۔

پاکستان میں بھی اس وقت ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے’ ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ بھی چلائی.

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں