چیری بلاسم اینڈ کمپنی اپنے بندے بٹھا رہی ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیری بلاسم اینڈ کمپنی الیکشن کمیشن میں اپنے بندے بٹھا کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات ہوئی ہے جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ بجٹ کو ریجیکٹ کرتے ہیں جس کا صرف اور صرف نقصان پبلک کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوامی سطح سخت ردِ عمل کا لائحہ عمل دینے لگے ہیں، چیری بلاسم اینڈ کمپنی الیکشن کمیشن میں اپنے بندے بٹھا کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے، دھاندلی کے پیچھے والا ہاتھ بھی اب نیوٹرل ہے تو نیوٹرل رہنا چاہیئے۔

ملاقات کرنے والوں میں بول نیوز چینل کے اینکرز سمیع ابراہیم اور جمیل فاروقی بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں