پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور: پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظو ری دے دی۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہوا جس میں سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کا 3226 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا بجٹ صوبائی وزیر اویس لغاری پیش کریں گے جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں