امریکی سفیر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، گونگ پر ضرب لگا کر تجارتی دن کا آغاز کیا

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، امریکی سفیر نے گونگ پر ضرب لگا کر تجارتی دن کا آغاز کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچنے پر پی ایس ایکس کی چیئرمین ڈاکٹر شمشاد اختر اور کاروباری برادری نے استقبال کیا، اس موقع پر امریکی وفد کی جانب سے امریکا اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا

ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں پی ایس ایکس کے کردار کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے امریکا اور پاکستان کے مابین کاروبار، تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں