‘میں کسی کیساتھ منسلک ہوں’، ماہرہ خان نے مداح کا دل توڑ دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کر کے وہ کسی کے ساتھ منسلک ہیں اپنے ایک مداح کا دل توڑ دیا۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ سے دلکش تصاویر شیئر کی ہیں، اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے ایک دیوانے مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میم، پلیز آپ مجھے ریجیکٹ کر دیں تاکہ میں زندگی میں آگے بڑھ سکوں۔

مداح نے کمنٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ براہ کرم، آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں! میں پہلے سے ہی کسی کے ساتھ منسلک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں