نیشنل بینک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، نیویارک کی فیڈرل کورٹ سے مقدمہ جیت لیا

پاکستان کا قومی بینک (نیشنل بینک) دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، پاکستان نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ سے مقدمہ جیت لیا۔
نیشنل بینک پر رقوم افغانستان منتقل کرنے کا الزام تھا، رقوم امریکی فوجی بیس پر حملے کی منصوبہ بندی اور دہشت گردی میں استعمال ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

مقدمہ ہارنے پر پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا تھا، مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں