ڈالر مزید مہنگا، 207 روپے 75 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھربڑا اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے مہنگا ہوگیا، امیریکی کرنسی مہنگی ہونے کے بعد 207 روپے 75 پیسے پر فروخت ہورہی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت میں امریکی ڈالر 24 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا،مخلوط حکومت کے دوران بیرونی قرض 3 ہزار ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 176پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100انڈیکس 41ہزار615پوائٹس پر پہنچ گیا ہے۔
ادھر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے جاری اجلاس کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ دباؤ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں