بابر اور کوہلی کس ٹیم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

ایشیا کی دو روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے کپتان بابراعظم اور ویرات کوہلی ایک ہی ٹیم کا حصہ بننے پر تیار ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) تقریباً 16 سال بعد افرو ایشیا کپ کروانے پر غور کررہی ہے جس سے متعلق اطلاعات ہیں کہ دو روایتی حریف ٹیموں کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلنے پر تیار ہیں۔

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں اس مقابلے کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔
اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ پرابھاکرن تھنراج کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بورڈز سے تصدیق نہیں ملی ہے، ہم ابھی تک وائٹ پیپر پر کام کر رہے ہیں اور اسے دونوں بورڈز کو جلد پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہمارا مقصد ہے کہ ایشین الیون میں پاکستان اور بھارت کے بہترین کھلاڑی کھیلیں جس کے لیے دنیا بھر کے شائقین پاک بھارت کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
افرو ایشیا کپ 2023 میں بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے بعد کھیلا جائے گا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا جب کہ اس سے قبل افرو ایشیا کپ 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں